ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راہل کے مسلسل دورے کے بعدبی جے پی پریشان؟مودی رواں ماہ تیسری بار آج گجرات کا دورہ کریں گے

راہل کے مسلسل دورے کے بعدبی جے پی پریشان؟مودی رواں ماہ تیسری بار آج گجرات کا دورہ کریں گے

Sun, 22 Oct 2017 00:19:41    S.O. News Service

احمدآباد،21؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بنیادی مسائل پرراہل گاندھی کے مسلسل حملے کے بعداورگجرات کے انتخابی ماحول میں بی جے پی کس قدرپریشان ہے،اس کااندازہ تواس سے بھی ہوگیاتھاکہ ادھرراہل گجرات میں توتین سنیئربی جے پی لیڈران امیٹھی پہونچ گئے ۔اس کے علاوہ گجرات الیکشن کااعلان نہ ہونے پربھی قیاس آرائیاں تیزہیں۔مزیدمودی کے مسلسل دورے بھی ہورہے ہیں۔وزیراعظم نریندر مودی اس مہینے تیسری بار کل گجرات جائیں گے ، جہاں وہ بھاونگر اور بڑودہ ضلع میں کئی اسکیموں کی شروعا ت کریں گے۔مودی بھاونگر ضلع میں گھوگھا اور بھروچ میں داہیج کے درمیان 615 کروڑ روپئے کی ’رول آن ’ رول آف ’نوکا سیوا‘کے پہلے مرحلے کی بھی شروعات کریں گے۔ وزیراعظم نے سوموار کو گاندھی نگر میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کشتی سروس کو اپناڈریم پروجیکٹ بتایا۔ سڑک سے دونوں شہروں کے درمیان کی دوری 310 کلومیٹر ہے اور اس کشتی سروس سے یہ دوری گھٹ کر 30 کلومیٹر رہ جائیگی۔ وہ گھوگھا میں عوام سے خطاب کریں گے اورکشتی پر سوار ہوکر گھوگھا سے راہیج تک کا سفر کریں گے داہیج سیوہ وڈودرا کیلئے روانہ ہوں گے جہاں انکا 1,140کروڑ روپیہ تک کی اسکیموں کا انعقاد کرنے اور کئی اسکیموں کی بنیاد رکھنے کا پروگرام ہے۔رو رو منصبوں پر کام کر رہے گجرات کے سمندری بورڈ کے ایگزیکٹیو افسر اجے بھاڈو نے کہا کہ مودی اتوار کو کشی سروس کے جس پہلے مرحلے کی شروعات کریں گے وہ مسافر کیلئے ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں دونوں شہروں کے درمیان کار سے بھی سفر کیا جاسکے گا۔بھاڈو نے کہایہ کھنبھات کی کھاڑی سمندری ڈھانچے والی اسکیم ہے۔اس خدمت سے دونوں شہروں کے درمیان کی دوری سڑک سے310 کلومیٹر سے گھٹکر 30 کلومیٹر رہ جائیگی اور یہ دوری ایک گھنٹے میں طے کی جا سکتی ہے۔ مودی نے گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر جنوری 2012 میں منصوبے کی بنیاد رکھی تھی۔ مودی بڑودہ میں 1,140کروڑ روپیہ کی آٹھ الگ الگ پراسکیموں کی شروعات کریں گے۔ بڑودہ شہر کارپوریشن آیکت ونود راو نے کہا کہ مودی بڑامدی باغ میں 100 کروڑ روپئے کا سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر , 125 کروڑ روپیہ کی دیگر اسکیم، 160 کروڑ روپیہ کا ملٹی ماڈل شہر منصوبہ، 267 کروڑ روپیہ کا کچڑے ایندھن پیدا کرنیوالا لوگوں کو نذر کرنا کریں گے ۔


Share: